بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

0
37

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

باغی ٹی وی بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا.امیت شاہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے کہا میراکوروناوائرس مثبت آیا ہے ، جس سے ملک میں 17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ ان کی صحت "ٹھیک” ہے لیکن انہیں "ڈاکٹروں کے مشورے پر” اسپتال میں داخل کیا جارہا ہے۔ ملک میں آج کورونا وائرس کے 17 لاکھ سے زیادہ کیسز رجسٹر ہوئے ہیں – جس میں صرف دو دن میں 1 لاکھ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
"کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ملنے پر ، میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔ میری طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ آپ سب جو داخل ہوئے ہیں "پچھلے دنوں میں مجھ سے رابطہ کریں ، براہ کرم خود کو الگ تھلگ کریں اور اپنی چیکنگ کروائیں بھارت میں ایک روز میں کورونا کے ریکارڈ 54 ہزار مریض سامنے آگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہفتہ اور اتوار کے روز صرف دو دن میں کورونا کے ریکارڈ ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں ایک دن میں سب سے زیادہ 54 ہزار 735 کیسز سامنے آئے جس سے بھارت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 17 لاکھ 50 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔بھارت میں دنیا کا طویل لاک ڈاؤن، 18 مئی تک توسیع کر دی گئی
بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 853 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار 364 تک جا پہنچی ہے جب کہ 11 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض اب تک صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایکٹو کیسز کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہے اور ہلاکتیں 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جب کہ ریاست میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔اس کے علاوہ ریاست تامل ناڈو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جہاں کورونا کی کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جہاں صرف جولائی میں کورونا کے ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ہے اور تقریباً 4 ہزار افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں

Leave a reply