بے رونق اور خشک بالوں کا علاج بذریعہ آسان گھریلو ٹپس

0
34

بے رونق اور خشک بالوں کا علاج بذریعہ آسان گھریلو ٹپس ÷
جب بال بہت زیادہ بے رونق اور خشک ہوں یا بہت گرتے ہوں تو رات کو کیسٹرآئل کو سر کی جلد پر ہلکا ہلکا مساج کریں اور صبح اٹھ کر دھو لیں کیسٹرآئل ان سہچوریٹڈ چکنائی ہے جو بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ سر کی جلد پر کیسٹرآئل۔کا۔مساج کر کے نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر پھر اسے نچوڑ کر سر کے گرد لپیٹ لیں اس طرح سے کیسٹرآئل جلد میں اچھی طرح سے جذب ہو جاتا ہے
ابلی ہوئی چائے کی پتی کو تازہ پانی میں ڈال کر مزید ابال لیں خوب جوش دینے کے بعد اس چائے کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو شیپمو کرنے کے بعد آخر میں یہ پانی سر پر بہا لیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی
آملہ ریٹھا سکاکائی یا سرسوں کی۔کھل اپنے بالوں میں دیکھیں اس میں جو آپ کے سر کے بالوں کو سوٹ کرے اس کی تھوڑی مقدار کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اس سے سر دھوئیں بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوں گے
آج کل بازار میں بھی ہربل شیمپو ہ بالوں کے تمام۔مسائل کے لیے الگ الگ کیٹگری میں دستیاب ہیں اور بالوں کی اقسام کے مطابق ہوتے ہیں ان کے استعمال سے بھی بالوں میں نمایاں فرق آتا ہے جیسے کہ روز میری سکری کے لیے ، اورنج بلاسم چکنے بالوں کے لیے ،کیمو مائل خشک بالوں کے لیے ، وائلڈ چیری نارمل بالوں کے لیے

Leave a reply