بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس کو لوٹنے والے سر عام پھر رہے، پولیس بے بس

0
46

بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے دن کی روشنی میں‌ ڈکیٹ سر عام پھر رہے، پولیس کچھ نہ کر سکی.
باغی ٹی وی بیدیاں روڈ پر 2 پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹ سر عام پھر رہے ہیں.پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراے بے بس دکھائی دے رہے، بیدیاں روڈ پر دو پیٹرول پمپس پر ڈکیٹی کرنے والے ڈکیٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر عام ہیں.شہر بھر میں رہزنوں اور ڈاکوؤں کو ایسے لگتا ہے جیسے فری ہینڈ ملا ہوا ہے ، پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی صورت حال بہت خراب ہے، ان حالات میں‌پولیس اور قانون نافذکرنےوالے ادارے نا جانے کیا کر رہے ہیںِ

وہاڑی: چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

ڈاکووں نے شادی کی تقریب بچوں کو رغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے


پنجاب میں وارداتوں اور ڈیکٹیوں کا یہ حال ہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی رہنما راؤ ساجد کے بھائی اور مشہور بزنس مین راؤ عثمان کے گھر دن دیہاڑے ڈاکو گھس گئے مسلح ڈاکو دن 2 بجے کے بعد کچہری روڈ پر واقع بنگلہ نمبر 10 میں راؤ عثمان کے گھر دو گاڑیوں پر سوار ہو کے آئے اسی اثناء میں ملازمہ نے دیکھ لیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا راؤ عثمان اور انکی اہلیہ گھر پر موجود نہ تھے جبکہ دو چھوٹے بیٹے ایک ملازمہ اور ملازم گھر پر تھے ڈاکو پچھلے دروازے سے گھر میں داخل ہوئے اور بڑے بیٹے کو پکڑ لیا چھوٹے بیٹے نے اندر سے دروازہ بند کرکے اپنے ماموں کو کال کر دی بندوق کے زور پر ڈاکو گھر مین گھس گئے اسی اثناء میں بچوں کے ماموں پہنچ گئے اور ہوائی فائر کیے فائر سے ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے جسے موقع پر چھوڑ کر ڈاکو فرار ہو گئے بعدازان تھانہ صدر کی پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کے تین عدد موبائل بھی بر آمد کرلیے اور مقدمہ درج کر لیااور ڈاکوؤں کا کوئی پتا نہیں ہے.

Leave a reply