چقندر الزائمر سے تحفظ فراہم کرتا اور کینسر سے بچاتا ہے

0
96

چقندر شلجم کے مشابہ ایک سبزی ہے یہ گہرے سرخ رنگ کی ہوتی ہے اسکا رنگ بہت تیز ہوتا ہے گہرے سرخ کی یہ سبزی غذائیت سے بھر پور ہونے کی ساتھ ساتھ کئی امراض دور کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے آئرلینڈ کے ساحلی علاقوں کے لوگ اسکے پتے شوق سے کھاتے ہیں جبکہ ایران میں اسکا جوس شوق سے پیا جاتا ہے

چقندر کو روزانہ سلاد کی طرح کھانے یا پکا کر کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے دائمی قبض کی صورت میں روزانہ رات کو سوتے وقت آدھا گلاس چقندر کا جوس پینے سے آرام ملتا ہے خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے روزانہ چقندر کا جوس پینا بہت مفید ہے

چقندر کے رس میں ایک عدد لیموں کا جوس ملا کر پینے سے ہاضمے کی خرابی دور ہو جاتی ہے نہار منہ چقندر کے جوس میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے معدے کے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں اسکا استعمال کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ہائی بکڈ پریشر کی سطح کو نیچے لے کر آتا ہے

چکنائی کو جسم سے دور بھگاتا ہے خون سے فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روکتا ہے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے چقندر میں موجود فولک ایسڈ نسیان کے مرض الزائمر سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے زخم جلدی بھرنے میں مدد دیتا ہے دوران حمل اسکا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس میں کافی مقدار میں فولک ایسڈ پٰایا جاتا ہے

Leave a reply