بیگم صفدر کے بیانیہ کی وجہ سے مسلم لیگ ن تیسرے درجے کی جماعت بن گئی ہے، فیاض الحسن

0
46

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح پاکستان مخالف بیانیہ کی شکست ہے، بیگم صفدر نے اپنے بیانیہ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو تیسرے درجے کی جماعت بنا دیا ہے، عوام نے کرپشن اور نیب زدہ مافیا کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو فتح دلوائی ہے، سردار عثمان بزدار صاحب چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ میں کارکردگی کےحوالے سے نمبر ون ہیں، ریوینیو، گندم خریداری، زرعی پیداوار، ٹیکس کولیکشن، تعلیم، صحت سمیت تمام سیکٹرز میں بہترین کارکردگی رہی ہے، اسی فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجراء ہی بزدار حکومت کا بہترین کارنامہ ہے.

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ ن لیگ کے مصنوعی معاشی طریقوں سے آج مہنگائی کا مسئلہ بے قابو ہے، تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تحریک انصاف کو ورثے میں ملا جو آج سرپلس ہے، عمران خان کی پالیسیوں کا محور اپنی ذات یا الیکشن جیتنا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی ہے، میاں مفرور اوراسحاق ڈالر نے میگا پراجیکٹس سے ذاتی خزانہ بھرا اور ملکی خزانہ خالی ہوا، ہر گزرتے سال کے ساتھ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے مزید مستحکم ہو رہی ہے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے بعد اب سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے.

Leave a reply