fbpx

دکان کا تنازعہ، بہنوئی نے سالوں پر فائرنگ کردی

تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور کی حدود محلہ چوہدریاں میں دکان کے تنازعہ پر بہنوئی نے دو سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ہے، عثمان ارشد اور علی ارشد عدالت پیشی کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ مسجد چوہدریاں کے قریب عرفان سلیم عرف عفی تاک لگائے بیٹھا تھا،
دونوں بھائیوں کو قریب پاتے ہیں ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں عثمان ارشد کو سات اور علی ارشد کو تین گولیاں لگیں ہیں، عرفان سلیم عرف عفی فائرنگ کرتا ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ہے.

سی سی ٹی فوٹیج میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، زخمی بھائیوں کو محلے داروں نے ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ملزم عرفان سلیم ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ ہے، اُس کے خلاف پہلے سے قبضے اور بدمعاشی کے جرم میں مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے، متاثرین نے حکومت سے ملزم کی گرفتاری کے لئے اپیل کی ہے.