بدمعاش، بدمعاش نہ رہے، تھانوں میں حاضریاں لگانے کے پاپند ہوگئے

0
29

سی سی پی او لاہور کے حکم پر بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوانے کا سلسلہ جاری ہے، لیاقت جھیڈو تھانہ لیاقت آباد ، ظہیر عرف کالا جھیڈو نے تھانہ کوٹ لکھپت میں انگھوٹھا لگایا ہے، خاور بٹ نے تھانہ جوہر ٹاؤن، بابو گجر نے گجر پورہ، عرفان گجر تھانہ اولڈ انارکلی نے حاضریاں لگوائیں ہیں، بدمعاش لالہ شاہد، بلال بٹ، محمود عرف مودا، شاہ نواز اور اعجاز عرف ججی نے شادباغ میں حاضریاں لگوائیں ہیں، سوہنی گجر، رمضان بٹ اور مبارک عرف ماکھا نے تھانہ شفیق آباد میں حاضری لگائی ہے.

مزید بدمعاشوں میں عابد ثمرہ، فیصل ثمرہ نے تھانہ ساؤتھ کینٹ میں حاضری لگائی ہے، بدمعاش شیری ولد شاہیا پہلوان، عثمان عرف مانی، بابر عرف گوگا، شہباز عرف فینا، یوسف اور وسیم لون نے حاضریاں مکمل کیں ہیں، سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 18 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائی گئیں ہیں.

ایس ایچ اوز کو رواں ہفتے بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل کروانے کا حکم دیا گیا تھا.

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سی سی پی او آفس سے بدمعاشوں کی حاضریوں کو مانیٹر بھی کیا جارہا ہے، بدمعاشوں کی حاضریاں مکمل نہ کروانے والے ایس ایچ اوز کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، بدمعاشوں اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے، بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف کارروائیوں پر شہریوں خصوصاً تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے.

Leave a reply