بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت
پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں آٹھویں کثیرالقومی ’’بحری مشق امن 2023 کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ’’مشق امن 23‘‘ کے شرکا کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کراچی میں آغاز امن مشق ایک باقاعدہ سرگرمی ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج شرکت کرتی ہیں تاکہ خطے میں بلا تعطل میری ٹائم سرگرمیوں کے لیے محفوظ اور سازگار بحری ماحول پیدا کیا جا سکے۔
نیول چیف نے اپنے پیغام میں مزید اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ خطے میں باہمی تعاون پیدا کرنے کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہے جسے امن کے لیے متحد مشق کے نعرے کے تحت اجاگر کیا گیا ہے۔ نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندھن بڑھتا رہے گا اور ہمیں علاقائی امن اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے مزید قریب لائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے امید ظاہر کی کہ یہ مشق سب کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
واضح رہے کہ امن سیریز کی آٹھویں مشق “امن ۔ 23 ” 10 سے 14 فروری 2023 تک جاری رہے گی۔ یہ مشق پاک بحریہ کی ایک اہم سرگرمی ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس کا مقصد سمندروں کو مثبت انسانی سرگرمیوں کے لیے محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کرنا ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سال امن مشق میں 50 سے زائد ممالک اپنے بحری جہازوں، طیاروں، اسپیشل آپریشنز فورسز اور مبصرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔








