سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں بہت ہی خوش قسمت ہوں کہ میں نے پی ٹی وی کے دور میں کام کیا ، اور آج بھی کام کررہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرامہ پی ٹی وی میں ہی سیٹ لگا کر شوٹ کیا جاتا تھا پھر اس کے بعد حالات ، وقت اور کام کے تقاضے بدل گئے ہیں۔ اب ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق حقیقی لوکیشنز کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔ جوکہ بہت ہی اچھی بات ہے ، آج بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں بہت اچھی کہانیاں لکھی جا رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ”مجھے نوشے کے کردار سے وہ مقبولیت ملی جس نے کبھی بھی میر اساتھ نہیں چھوڑا” ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹی وی ڈراموں کی تعداد بھی صحیح طریقے سے یاد نہیں مگر نوشے کا کردار آج بھی میرے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے بہت سارے کردار ہیں جن سے مجھے بہت شہرت ملی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ آج کی نوجوان نسل بھی ہمیں دیکھتی ہے ہمیں پسند کرتی ہے ۔
اداکار عدنان جیلانی نے یوٹیوب چینل بنا لیا
مزاحیہ اداکار لہری کی آج 11 ویں برسی
پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا
۔








