بہتر انسان بننے کے لئے خود پرتوجہ دے رہی ہوں:اروا حسین

0
30

اداکار ہ اُروا حسین جو آج کل ہمیں چھوٹی اور بڑی سکرین پر دکھائی نہیں دے رہی انہوں نے حال ہی میںایک پوسٹ شئیر کی اور اس میںلکھا کہ میں آج شکر الحمد اللہ ایک بہتر جگہ پر ہو ں ،دو سال میں میں نے خود پر توجہ دی ہے اور اب یہ سلسلہ جاری ہے یعنی میں خود پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہوں یہ توجہ صرف میرے بہتر انسان بننے کے لئے نہیں ہے بلکہ میرے اردگرد کے لوگوں کے لئے بھی ہے ۔
یاد رہے کہ اُرواحسین اور فرحان سعید نے محبت کی شادی کی تھی اور یہ شادی بہت کم عرصہ چلی دونوں کے درمیان پہلے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور پھر ان کی علیحدگی کی خبریں آتی رہیں دونوں طرف سے کوئی تصدیق تو نہیں کیا جا رہی تھی لیکن اب یہ بات کنفرم ہو چکی ہے کہ اُرواحسین اور فرحان سعید کی علیحدگی ہو چکی ہے دونوں اپنے اپنے راستے چل رہے ہیں ۔

گزشتہ دنوں فرحان اور اروا حسین ایک تقریب میں دیکھے گئے حالانکہ دونوں الگ الگ اس تقریب میںآئے تھے اور ایکدوسرے سے بات چیت بھی نہیں کی تھی لیکن یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ دونوں کی ایک ہی تقریب میںموجودگی شاید اس بات کو ظاہر کررہی ہے کہ شاید دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ بدل لیا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیںتھا ۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی مختلف وجوہات بتائی جا رہی ہیں چونکہ دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کی اس لئے کچھ بھی سنا سنایا کہنا مناسب نہیںہو گا ۔اِن دونوں کی فلم ” ٹچ بٹن“ ابھی ریلیز نہیں ہوئی دونوں کا یہ پراجیکٹ ریلیز کے حوالے سے تاحال تاخیر کا شکارہے۔ فلم کے بارے میں دونوں کا دعوی تو یہی تھا کہ یہ فلم باقی فلموں سے ہٹ کر ہو گی

Leave a reply