سارا علی خان نے کارتیک کے متعلق سوال پر دیا حیرت انگیز ریسپانس

0
77

سارا علی خان جو کہ آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھیں وہاں ان سے بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کی سار ی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ہر کسی کی فلم ہٹ ہونی چاہیے یہ چیزہماری بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لئے بہت فائدہ مند ہوگی ۔وہاں موجود ایک صحافی نے جب کارتیک آریان کو مس کرنے کے ھوالے سے سوال کیا تو سارا علی خان نے حیرت انگیز ریسپانس دیتے ہوئے دوسرے کیمرے کی طرف دیکھا اور سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں ۔سارا علی خان کا اپنے دوست کارتیک آریان کے حوالے سے سوال کئے جانے پر اس طرح کے ریسپانس نے بہت سارے سوال اٹھا دئیے ہر کوئی سوچ میں پڑ گیا کہ سارا علی خان نے ایسا کیوں کیا؟ سب یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ان دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے کہ سارا علی خان نے صحافی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے کی راہ لی ۔

یاد رہے کہ کارتیک آریان اور سارا علی خان امتیاز علی کی فلم ”لو آج کل “ میں نظر آئے تھے دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان پروفیشنل تعلق سے بڑھ کر بھی کچھ ہے لیکن بعد میں ایسا کیا ہوا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں سوال کئے جانے پر جواب نہ دیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو انفالو بھی کر دیا ہے ۔
کارتیک آریان نے بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن انہیں کورونا ہو گیا انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کی پوسٹ انسٹاگرام پرایک تصویر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور لکھا کہ ” سب کچھ اتنا پوزیٹیو چل رہا تھا کہ کورونا سے رہا نہیں گیا“

Leave a reply