بیلجیم میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کا انکشاف،پارلیمنٹ میں ہنگامہ

0
59

بیلجیم میں امریکی جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے متعلق انکشاف کے بعد حزب اختلاف کی سیاسی شخصیات نے حکومت سے جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ انکشاف انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک دستاویز کے ذریعے سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیٹو اتحاد کی پارلیمانی اسمبلی میں سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مسودے میں یورپ اور ترکی میں 6 فضائی اڈوں کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔ ان اڈوں پر امریکا نے اپنے 150 جوہری ہتھیار بالخصوص B-61 گریویٹی بم محفوظ کر رکھے ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپ میں جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ کے حوالے سے اندیشے پھیلے ہوئے ہیں .. اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر روک لگانے سے متعلق ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان سرد جنگ کے زمانے کا تاریخی معاہدہ اب اختتام کے کنارے کھڑا نظر آ رہا ہے۔

Leave a reply