بیمار بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے ، وزیر تعلیم پنجاب

0
37

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ والدین بیمار بچوں کو ہرگز اسکول نہ بھیجیں۔

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ بیمار بچوں کو والدین سکول نہ بھیجیں. والدین بچوں کو کپڑے کا ماسک دے کر اسکول بھیجیں۔ اسکولوں کا اپنا بجٹ ہوتا ہے اسی میں اگر حفاظتی اشیا کی فراہمی کا انتظام ہو تو اچھا ہوگا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر ذمہ داروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہن بھائی اگر ایک اسکول میں پڑھتے ہوں تو ان کو ایک ہی روز بلائیں گے۔چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

واضح‌رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا پندرہ ستمبر سےسکول کھولےجانےکےحوالےسے اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ پہلے ‏صرف تجویز تھی کہ تمام اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں کیسز بڑھنے کی اطلاع ہوگی صرف وہاں کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

سن لیں‌ ! جوسکول احتیاطی تدابیراختیارنہیں کریں گے وہ بند کردیئے جائیں گے ، مراد راس کی بامرادگفتگو


مراد راس نے کہا کہ اس کا بوجھ طلباء یا اساتذہ پر نہیں ڈالا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ‏سکولوں کو متبادل دنوں میں اور 50 فیصد بچوں کے ساتھ کھولا جائے گا،50 فیصد تعداد سے غیر معمولی رش سے بچا جا سکے۔ مراد راس نے مزید کہا کہ جن سکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جائے گا انہیں بند کر دیا جائے گا۔مراد راس نے بتایا کہ 3 ہزار روپے سے کم فیس سکولوں کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے امدادی پیکج کے لئے بات جاری ہے۔

Leave a reply