بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دینے والی نادیہ جمیل

0
18

اداکارہ نادیہ جمیل جو ایک لمبا عرصہ بیمار رہی ہیں انہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دی. نادیہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کچھ دل کو چھو جانے والی باتیں کیں، نادیہ جمیل نے کہا کہ جب میری کیمو ہوئی تو میرے سر کے بال ،بھنویں ،ناخن سب ختم ہو گئے تو تب میرا تکبر ٹوٹا کہ یہ ہے اصل نادیہ جمیل. تب مجھے احساس ہوا کہ انسان تو کچھ بھی نہیں ہے. نادیہ نے کہا کہ اس بیماری کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اللہ کے قریب ہوئی اسکے کرشموں کو پہچانا. مجھے صحیح معنوں میں سمجھ آئی کہ ہر انسان جو دنیا میں آیا ہے اسکو اپنی زندگی خود لیکر چلنا ہے اپنی زندگی کی گاڑی کو خود کھینچنا ہے. نادیہ نے یہ بھی کہا کہ اگر

مجھے یہ بیماری نہ آتی تو شاید میں اتنا کچھ نہ سیکھ پاتی. نادیہ نے کہا کہ جب مجھے کینسر ہوا تب کورونا کے دن تھے کوئی میرے پاس آ جا نہ سکتا تھا میری والدہ اور دو بچوں کے علاوہ میرے پاس کوئی نہ تھا. سوچیں تنہائی اور بیماری ہو تو انسان کی ذہنی حالت کیسی ہو سکتی ہے. نادیہ جمیل نے کہا کہ جیسے وقت سے بڑا استاد کوئی نہیں اسی طرح سے بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں‌. یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو سمجھ میں آتی ہے کہ کون آپ کا اپنا ہے اور کون نہیں. میں‌ نے ھوصلے اورہمت سے وقت گزارا اللہ نے اس سخت بیماری سے میری جان چھڑوا دی جس کے لئے میں اسکی شکر گزار ہوں.

Leave a reply