بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کر دی

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔میک آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔
میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت یاد۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ دلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987 کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریبا پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی.

Comments are closed.