بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ،پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے گریز

0
54

کراچی: بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہےلاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والا شہری آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی گیا تھا-

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق

لاپتہ ہونے والا شہری تین دن قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے وطن واپس پہنچا لیکن پھر ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا تین دن قبل بیٹے کی گمشدگی کے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی لیکن انہیں ٹال دیا گیا۔

مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

متاثرہ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں رہائش کی وجہ سے انہیں ٹالا گیا ہےانہوں نےغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وہ تھانہ سچل اور تھانہ ایئرپورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے تھانے والے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔

برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

Leave a reply