بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی سنی گئی ہے، گلف میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع کیا جائے گا.
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج سے آپریشن شروع ہوگا، دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کے لیے اٹھارہ پروازیں آپریٹ ہوں گی، پروازیں گلف ممالک سےلاہور، اسلام آباد اورکراچی کے لیےآپریٹ کی جائیں گی، پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارےاستعمال کرے گا، گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن چھ جولائی سے اٹھارہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔
Shares: