مزید دیکھیں

مقبول

سونے کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے...

ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے...

وزیراعلی پنجاب ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025کے...

دوران پرواز ماں سوئی رہی،کمسن بچی کہ ایسی حرکت کہ مسافرچیخ پڑے

دوحہ سے نیویارک جانے والی قطر ایئر لائن کی...

26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کو شاملِ تفتیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان...

بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

پاک وطن کی مٹی میں ان گنت قیمتی جانوں کا خون شامل ہے جسکے باعث اس ملک کی بنیادیں مضبوط ہیں جہاں پاک فوج کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک پاک زمین کا دفاع کرتے ہیں، وہیں دوسری جانب انکے باہمت والدین اپنے صبر سے دشمن کو لرزا دیتے ہیں

ایسی ہی ایک لازول مثال کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے قائم کی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں کیپٹن احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا،کیپٹن احمد بدر شہید کی عمر 23 سال جبکہ انکا تعلق ٹمن تلہ گنگ سے تھا،جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اپنے بیٹے کی میت دیکھ کر کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے بے مثال اور قابل دید صبر کا اظہار کیا

کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کا بیٹے کی شہادت پر صبر و ہمت دیکھ کر ہر آنکھ آبدیدہ اور ہر سر فخر سے بلند تھا۔ کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے بیٹے کو شہادت کا رتبہ حاصل ہونے پر مسکراتے لبوں کیساتھ اللّٰہ کا شکر ادا کیا،کیپٹن احمد بدر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ"الحمدللہ مجھے میرے بیٹے پہ فخر ہے کہ وہ عزت سے شہید ہوا کیونکہ مرنا تو ویسے بھی تھا اسلیے مجھے اس بات کی خوشی ہے،آپ سب نے مجھے جتنی عزت دی ہے میں اس کے قابل نہیں تھا، یہ تو میرے بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا ہے”.

شہید کیپٹن احمد کے والد کا مزید کہنا تھا کہ”میں پاک فوج کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی عزت دی، میرے لیے جہاز بھیجا اور مجھے میرے بیٹے سے ملوایا میں قاضی قطب الدین کا بیٹا ہوں، اللّٰہ نے اسے بھی بڑا نام دیا تھا، آج ایک چھوٹا سا نام مجھے بھی دیدیا”.

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan