بیٹے سے گھناؤنا کام کروانے والا باپ ساتھی سمیت گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹے سے چوری کروانے والا باپ گرفتار کر لیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)سہیل چودھری کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کیا گیا ،سمن آباد پولیس نے کاروائی کی چوری کیلئے ملزم نے اپنے معصوم بیٹے کو بھی استعمال کیا ملزم عرفان اپنے معصوم بیٹے کیساتھ گلی میں سے گزرتا ہے۔ملزم کا چھوٹا بیٹا موٹرسائیکلز کے ہینڈل چیک کرتا ہے ۔موٹرسائیکل ہینڈل کھلا ملنے پر ملزم موٹرسائیکل پر بیٹے کو بیٹھاتا ہے اور رفو چکر ہو جاتا تھا،سمن آباد پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ملزم عرفان موٹرسائیکل اپنے دوست مکینک وقاص کے پاس لیکر جاتا جو بائیک کے سپئیر پارٹس الگ کر دیتا۔

سمن آباد سے چوری شدہ موٹرسائیکل کے سپئیر پارٹس انجن۔چیسیز دیگر سامان ملزمان سے برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئیں 02 موٹرسائیکلز اور سپئیر پارٹس برآمد ہوئے ہیں، ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، چور گینگ کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے ایس ایچ او سمن آباد عمران انوار و پولیس ٹیم کو شاباش دی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پر AVLS پولیس متحرک ہے،بدنام زمانہ بین الالصوبائی منشیات فروش محمد افضل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی3 کلو افیون،1 کلو چرس برآمد ہوئی ہے،ملزم سے منشیات سپلائی کے لیے استعمال ہونیوالی ٹیمپرڈ ٹیوٹا کار بھی برآمد کر لی گئی، ملزم پشاور سے کار میں منشیات سمگل کرکے لاہور سپلائی کرتا تھا،ملزم عرصہ دراز سے منشیات سپلائی کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا،ڈی ایس پی AVLS صدر ڈویژن قیوم نظر چٹھہ نے ہمراہ ٹیم ملزم کو گرفتار کیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے،

Shares: