بیٹی . تحریر : محمد علی شیخ

بیٹی کو ایک بوجھ کی طرح سمجھنا آخر کیوں بیٹیوں کے بارے میں دو باتیں ہر کسی کی زبان پر ہوتی ہیں بیٹیاں بوجھ ہوتی ہیں، جتنی جلدی اتر جائے اچھا ہے۔ بیٹیاں پرایا دھن ہوتی ہیں۔ آخکیوں ایسا سمجھا جاتا ہے کیا ہم مکمل دین اسلام میں داخل نہیں ہیں کیوں ان کے لیے ایسی منفی سوچ رکھتے ہیں ۔ جب کے ہم بھی کیسی بیٹی کی اولاد ہی ہیں۔

زمانہ جہالت میں بیٹی کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا قبائلِ عرب میں عورت کےحقوق واحترام کا تصور بھی بے عزتی سمجھا جاتا تھا انسانی تاریخ نےوہ ہولناک منظر بھی پیش کیا جب ایک باپ مفلسی اورکبھی شرمندگی کےخوف سےنومولودبیٹیوں کوزندہ درگورکر دیتےتھےاوراس عظیم گناہ پر عمل کرنے سےسکون اوراطمینان محسوس کرتے۔خاص طورپرقبیلہ مضر، خزاعہ اور بنوتیم کےقبائل میں یہ رواج عام تھا۔کتنے بے حس اور پتھر دل انسان ہونگے جو اس حد تک چلے جاتے تھے لاکھوں کروڑوں درود و سلام سرکارِدوعالم حضرت محمدﷺ جملہ کائنات کے لیے رحمۃ للعالمین ﷺ نے اس عمل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور قرآن کریم میں ان دل سوز واقعات کی منظر کشی یوں کی گئی ہے: اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی (پیدا ہونے) کی خوشخبری ملتی ہے تو اس کا چہرہ (افسوس کی وجہ سے) کالا پڑجاتا ہے اور وہ دکھ سےبھرجاتاہے۔(سورۃالنحل:۵۸)

اب صرف فرق اتنا ہے کچھ گھرانے اسے بیٹی کو اس کی نظروں میں درگور کر دیتے ہیں۔۔ ہر قسم کی روک ٹوک ہر جگہ اسے احساس دیلانا تم بیٹی ہو بیٹی بن کے رہو۔۔یہ مت کرو وہ مت کرو۔ ہمیں تمام شریعت کے احکامات دین دنیا کی تعلیم اور معاشرے کے بدلتے رنگ ڈھنگ سب بتانے چاہیں۔ روک ٹوک ایسے کرو کے اس کے ذہنی نشونما ہو ایسا نا ہو وہ خود پر ہی اپنا اعتماد کھو دے
بیٹی کی طاقت بنا چاہیے نا کہ اس کی کمزوری بنیں۔ اولاد اللہ پاک کی نعمت ہے، خواہ بیٹا ہو یا بیٹی۔ اصل اولاد کا نیک وصالح ہونا ہے ، صرف اپنی صنف کی وجہ سے بیٹے کو بیٹی پر کسی قسم کی برتری حاصل نہیں تو خدارا ہمیں ان کی تربیت کی ضرورت ہے ان کو نیچا دیکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔ میری بیٹیوں نے مجھ سے سوال کیا پاپا آپ نے آج تک ہمارے لیے اللہ تعالی سے کونسی خاص دعا کی ہے تو میں نے کہا بیٹا ماں باپ کی ہر دعا بیٹیوں کے لیے خاص ہی ہوتی لیکن وہ سب ضد کرنے لگیں تو میں نے کہا تو سنو میں نے اللہ سے دعا کی ہے یا رب میری اگر میری بیٹیوں کے حصے میں کوئی دکھ تکلیف ہے تو وہ بھی مجھے دے دینا میری حصے کے سکھ چین میری بیٹیوں کو دے دینا ۔ وہ تینوں مجھے سے چمٹ گئیں رونے لگیں بار بار بولتی رہی یہ دعا واپس لو اپنی آج بھی وہ منظر یاد کرتا ہوں تو آنکھ بھر آتی ہے یہ سب بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے بیٹی لازوال محبت کا نام ہے اللہ ربالعزت تمام بیٹیوں کی حفاظت فرمائے.
آمین ثم آمین

@MSA_47

Comments are closed.