کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی اداکارہ و ماڈل سشمیتا سین جنہوں نے حال ہی میں للت مودی کے ساتھ اپنے نئے رشتے کا اعتراف کیا ہے.اس بارے میں جب ان کے والد شوبیر سین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا اور للت مودی کے ٹویٹ پتہ لگا ہے. حالانکہ اس ٹویٹ سے قبل میری بات میری بیٹی سے ہوئی تھی لیکن اس نے اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں بتایا اس لئے میں کچھ کہہ نہیںسکتا. انہوں نے کہا کہ للت مودی کے ساتھ اگر
وہ کسی بھی رشتے میں بندھنے جا رہی ہیں تو یہ ان کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہو گا چونکہ میری بیٹی نے مجھ سے للت مودی کاابھی تک زکر نہیں کیا اسلئے میں کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتا. شوبیر سین نے مزید کہا کہ سشمیتا سین تقریباً 18 مہینے پہلے ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے گھر آئی تھیں اور اس وقت بھی اس نے خاندان میں کسی کو بھی اس بارے میں مطلع نہیں کیا۔جب شوبیر سین سے سوال ہوا کہ کیا انہیں للت مودی داماد کے طور پر قبول ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال تو تب اٹھے گا جب مجھے یقین ہوجائے گا کہ للت مودی کے ساتھ میری بیٹی شادی کاارادہ رکھتی ہے اس نے جب مجھے بتایا ہی نہیں تو میں کسی بھی بات کا کیسے یقین کر سکتا ہوںیا اس پہ تبصرہ کر سکتا ہوں.