بیٹی کی پیدائش کے بعد ہماری زندگی بدل گئی ، ویرات کوہلی

باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی زندگی میں تبدیلی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیٹی کی پیدائش کے بعد بدل گئے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹی نے ہماری زندگی تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ اب ہم اپنے ماحول اور گرد و پیش کو ایک الگ زاویے سے دیکھتے ہیں.

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ومیکا کے ساتھ جو تعلق ہم دونوں محسوس کرتے ہیں اس کا اندازہ یا تجربہ اس سے قبل ہمیں نہیں ہوا تھا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ اولاد کے آنے کے بعد آپ مکمل طور پر ایک نئے انسان یا زندگی کا خیال رکھنے پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ آپ کی زندگی کسی اور جان سے بھی جڑی ہوئی ہوتی ہے ،نئے مہمان کا یہ تعلق ابتدائی مرحلے میں تو مکمل طور پر ماں پر انحصار کرتا ہے۔

لیکن ساتھ ہی بچے کے پاب پر بھی اس کا انحصار ہوتا ہے، ماں اور باپ دونوں بچے کے مختلف ماحول میں خیال رکھتے ہیں اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جنہیں دیکھ کر ہم دونوں بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی جہاں عظیم بلے باز اور سپورٹس مین ہیں وہاں ان کے بارے میں یہ تاثر بھی ہے کہ وہ اچھے انسان بھی ہیں. ان میں بعض ایسی خوبیاں ہیں جو اچھے انسانوں میں پائی جاتی ہیں . جب بھارت کے دیگر کھلاڑی ان جیسا ظرف نہیں رکھتے .

Shares: