سمارٹ فون کمپنی اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون اوپو اے 35 متعارف کرادیا ہے۔

باغی ٹی وی : اوپو اے 35 نامی یہ اسمارٹ فون پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

اوپو اے 35 فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر دیا جارہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 6.5 انچ ہو گی جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون میں 4230 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال ڈیوائس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا-

Shares: