بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے قتل کی 8 وارداتوں،اغواء،بھتہ خوری میں ملوث ایک خاتون سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے یو سی پی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سلیمان شوکت کو قتل کرنے والے 3ملزمان ذیشان، فراز مرتضیٰ اور حسن غفور کو گرفتار کر لیاملزمان نے مقتول کے کریڈٹ کارڈز اور نقدی ہتھیانے کے لیے اسے پراپرٹی لین دین کے بہانے نواب ٹاؤن بلایا اور مقتول ڈاکٹر سلیمان شوکت کو اس کی گاڑی میں ہی سر میں ہتھوڑے مارکر قتل کر کے قصور گئے اور واپسی پر مقتول کی نعش اور گاڑی کو روہی نالے میں مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے حاصل ہونیوالی رقم سے کرپٹو کرنسی خرید کر برابر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزمان اس واردات سے قبل بھی 2شہریوں کو قتل کر کے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوئے۔

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ہی شہری طارق کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیامقتول طارق اور ملزم شاہ جہاں دونوں مل کر نشہ کرتے تھے،مقتول نے نشہ چھپا لیا جس پرملزم شاہ جہاں نے غصے میں طارق کے سر میں اینٹیں مارکر اسے قتل کر دیا تھااور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے تاجر آصف سے50لاکھ روپے بھتہ مانگے والے2 ملزمان شاہ زیب اور عمران کو گرفتار کر لیا ملزمان نے کاہنہ سبزی منڈی کے تاجر آصف سے بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے ملزمان کو ڈیٹا اینالسزاور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے 16سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے اس کے منگیتر کو گرفتار کیا ملزم اپنی منگیتر سے فوری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی کا والد جلد شادی پر رضا مند نہ تھا، گرفتار ملزم محمد اویس اپنی منگیتر راحت حمید کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا ،مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے پسند کی منگنی ہوئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس موچی گیٹ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم طیب چغتائی نے راستہ بند کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے مخالف گروپ پر فائرنگ کر دی تھی۔ جس کے نتیجے میں 2 افرادعاطف قریشی اور محمد بوٹا ہلاک جبکہ3افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ مخالف گروپ کی فائرنگ سے طیب چغتائی کا بھی ایک ساتھی زبیرہلاک اور طاہرشدید زخمی ہوا تھاملزم طیب چغتائی کے3 ساتھی انتظار لودھی، عثمان عرف شانی اور طاہر سلیم جبکہ مخالف گروپ کا عطاالرحمن پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس ہیر نے شہری طارق حسین کے قتل کی واردات میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان قاسم اور مہک کو گرفتارکیا۔مقتول طارق نے پہلے ملزمہ نصرت بی بی اور بعد میں اس کی بیٹی مہک سے ناجائز تعلقات استوار کیے اورنصرت بی بی نے بیٹی مہک، بیٹے قاسم اور بھتیجے شفیق کے ساتھ ملکر مقتول طارق کو نشہ آور گولیا ں کھلا کر بے ہوش کر کے رسی سے پھندا لگا کر اسے قتل کیا اور نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی تھی قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان نصرت بی بی اور اس کا بھتیجا شفیق پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،

میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے جائیداد کے تنازع پرکزن کو قتل، چچا اور اس کے بیٹے کوشدید زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گرفتار ملزم بلال نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد کے ہمراہ چھریوں کے وار کر کے19سالہ اویس کو قتل جبکہ چچا فیصل رشیداور اس کا بیٹے مبین کو شدید زخمی کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بلال کے والد ہمایوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جسے ضمانت خارج کروا کر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments are closed.