راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات پر پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور ضلع انتظامیہ کے احکامات پر ضلع بھر کے پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا تحریری حکم جاری،ہیلمٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے پیٹرول پمپس کی خفیہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے-ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کی ہدایت اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر پاسداری نہ کرنے والوں کو پیٹرول نہ دینے کا اعلان کیا گیا احکامات کے مطابق ایسے موٹرسائیکل سوا جن کے پاس ہیلمٹ موجود نہیں ہوگا،انہیں پیٹرول نہیں دیا جائے گا، پیٹرول پمپس پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ تحریری احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔

سرگودھا: آئی جی پنجاب کا خفیہ دورہ،بڑھتے جرائم،سوالات کا ڈر،میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے بھی فوری عملدر آمد کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ کی پابندی کروانے کا مقصد انک ی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اس حوالے سے پیٹرول پمپس مالکان کو تحریری احکامات جار ی کرنے کیساتھ پیٹرول پمپس کی خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی اور خلاف ورزی پر متعلقہ پیٹرول پمپ اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

تیمور خان کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ہیلمٹ کی پاسداری کروانے کیلئے سپیشل سکواڈ اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کیساتھ ناکہ جات بھی لگائے جا رہے ہیں۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ بھی روزانہ کی بنیاد پر چوک چوراہوں وغیرہ پر روڈ یوزرز کو بھر پور آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہےانھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال چالان کے ڈر نہیں بلکہ اپنی حفاظت کی خاطر کریں آپ کی زندگی ہمارے اور آپ کے گھر والوں کیلئے بہت قیمتی ہے۔

فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی

قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈی سی لاہور کا انتہائی شاندار فیصلہ
قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ڈی سی لاہور کا انتہائی شاندار فیصلہ!!موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا۔ڈی سی لاہور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔پٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائدکر دی گئی

ڈی سی لاہور نے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نا دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ڈی سی لاہور نے بتایا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرول دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ رافعہ حیدرکا کہناتھا کہ ماہانہ سینکڑوں افراد شہر میں بغیر ہیلمٹ حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں

Shares: