پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سنتھیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا-
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے سنتھیا پر پی پی پی کے رہنماؤں پر الزامات لگانے پر اسےتنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا- سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے لکھا کہ وہ پوچھنا تھا بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ہے یا جس کو ریپ کیا گیا۔۔۔؟؟؟
وہ پوچھنا تھا بغیر نکاح کے چار ماہ میں بچہ پیدا کرنے والی عورت بڑی ڈرامے باز ھے یا جس کو ریپ کیا گیا۔۔۔؟؟؟
جواب پوری دیانت داری سے دیں!!!— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 6, 2020
وینا ملک نے مزید لکھا کہ جواب پوری دیانت داری سے دیں!!!
واضح رہے کہ سنتھیا اور پی پئی پی کے رہنماؤں کے درمیان اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔
اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے
سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے
اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے
پی پی پی کارکنان و قیادت کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں علاوہ ازیں سنتھیا نے پی پی پی کے سنئیر رہنما رحمن ملک پر ریپ کے الزامات کے بھی الزامات لگائے جن کی سینیٹر رحمن ملک کے ترجمان نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے خلاف پراپیگنڈہ ہے سنتھیا کسی کے کہنے پر سب کر رہی ہے
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
ماروی سرمد اگر آپ کا ریپ کیا جاتا تو میں آپ کا ساتھ دیتی،سینتھیا