بھارتی معروف اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ بھارت کے اگلے وزیر اعظم سونو سود ہوں-
باغی ٹی وی : اداکارہ ہما قریشی کا بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے سونو سود کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-
بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ورچوئل انٹرویو میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کی نظر میں کون سا بھارتی اداکار اچھا سیاستدان ثابت ہوسکتا ہے؟
جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ سونو سود کو الیکشن کے لیے کھڑا ہونا چاہیے اور ہم سب سونو کو ووٹ دیں گے تاکہ اگلے وزیر اعظم سونو سود بنیں-
خیال رہے کہ اداکارہ ہما قریشی گینگز آف واسیپور’، ‘ڈیڑھ عشقیہ’ اور ‘جولی ایل ایل بی 2’ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں-