بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 8 روز میں ساتویں باراضافہ

0
37

نئی دہلی: بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیرجانے والا طیارہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91 روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے-

بھارتی بحرین میں بھی باز نہ آئے، حجاب پہنے خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے سے روک…

واضح رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے باعث 4 ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظرثانی کوروک دیا گیا تھا جسے ا ب بحال کردیا گیا ہے۔بائیس مارچ کو قیمتوں کی شرح پرنظرثانی کے بعد سے اب تک قیمتوں میں سات باراضافہ کیا جا چکا ہے۔

بھارتی حکومت کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے درجنوں سرمایہ کار کشمیرپہنچ گئے

Leave a reply