لاہور: پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کی کوششوں سے بھارت میں قید ایک پاکستانی نوجوان کو رہائی مل گئی-
باغی ٹی وی: بھارتی حکام نے 18 سالہ پاکستانی نوجوان فرحان خان کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرزپنجاب کے حوالے کر دیا فرحان خان کا تعلق پنجاب کی تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولنگر سے ہے اور اسے بھارتی حکام نے 2019 میں گرفتار کیا تھا۔
ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید
فرحان خان گھروالوں سےناراض ہوکرنکلا اورغلطی سے بارڈرکراس کرگیا تھا پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور بھارتی حکام سے مسلسل رابطوں اور کوششوں سے نوجوان کی رہائی ممکن ہوئی ہے جو جمعرات کے روز واپس پاکستان پہنچ گیا۔
کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار
واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت نے رواں ماہ یکم جنوری کو ایک دوسرے کے ساتھ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا تھا۔ پاکستان نے بھارت کو51 بھارتی سویلین اور 654 ماہی گیروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں جبکہ بھارت نے 339 پاکستانی سویلین اور 95 ماہی گیروں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی تھی۔