نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں تیز ترفتار فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح کر دیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے فائیو جی انٹرنیٹ سروس کا افتتاح نئی دہلی میں منعقد ہونے والے چھٹے انڈیا موبائل کانگریس 2022 کے موقع پر کیا اور آئندہ چند سالوں میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس بھارت بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔
ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف
وزیر اعظم نریندر مودی نے 5جی ٹیلی فونی خدمات کا آغاز اور انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سربراہی اجلاس عالمی تھا، لیکن اس کے پیچھے سوچنے کا عمل اور آواز یقینی طور پر مقامی تھی۔
تقریب میں اپنے خطاب کے دوران،مودی نے کہا کہ جی 3 جی اور 4جی کے ساتھ، ہندوستان دیگر ممالک پر منحصر تھا۔ تاہم، 5جی کے ساتھ، ہندوستان نے ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں عالمی معیار قائم کیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ فائیو جی انٹرنیٹ معاشی مواقع اور معاشرے کو بہت سے فوائد کی فراہمی کا سبب بنے گا اور بھارتی معاشرے کے لیے تبدیلی کی قوت ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو ترقی کے راستے میں حائل روایتی رکاوٹوں کو عبور کرنے، کاروباری کمپنیوں، اسٹارٹ اپس میں جدت اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے فروغ کا سبب بنے گا۔
زیادہ تر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے رول آؤٹ کی طرح، چند مہینوں میں مرحلہ وار رول آؤٹ دیکھیں گے، جس میں بہت سے نئے شہروں اور قصبوں کو 5جی سروسز تک رسائی حاصل ہوتی نظر آئے گی۔
امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی
بھارتی انٹرنیٹ کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ فائیو جی سروس ملک کے13 شہروں میں فوری طور پر فراہم کر دی جائے گی جن شہروں میں 5 جی نیٹ ورک پہلے آئیں گے ان میں احمد آباد، بنگلورو، چندی گڑھ، چنئی، دہلی، گاندھی نگر، گروگرام، حیدرآباد، جام نگر، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے شامل ہیں-
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا کہنا ہے کہ جیو دسمبر 2023 تک دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں جی5 لائے گا یہ خوش کن ہے کیونکہ 5جی اگلی نسل کی کنیکٹیویٹی ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک بنیادی ٹیکنالوجی ہے
موبائل کمپنیوں کے عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2040 کے دوران فائیو جی انٹرنیٹ سے بھارتی معیشت کو 455 ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا۔
موبائل کمیونیکیشن نیٹ ورکس کی اگلی نسل ہے 5 جی ، جس کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ وہ 4 جی کے مقابلے میں بہت تیز رفتار اور وسیع استعمال کے معاملات پیش کرتا ہے۔