آڈیو لیکس: وفاقی کابینہ نے عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی

0
45

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ نے 30ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

سائفر کسی جادوگر نے جن کے پاس رکھا ہوگا واپس مل جائے حکومت اعظم خان کو ڈھونڈے جو…

وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس کیس میں عمران خان، ان کے ساتھی وزرا اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا-

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی، سائفر سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔

کابینہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔

آڈیو لیکس، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

کابینہ کمیٹی کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ایف آئی اے دیگر اداروں سے بھی اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے-

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی سائفر اور آڈیو لیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حکومت کے اس قدام پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ہے کہا کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،سائفر کی تحقیقات پرحکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے-

فواد چوہدری نے کہا کہ اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے چاہیے،تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا کمیشن کرے-

جج دھمکی کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

Leave a reply