آڈیو لیکس، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

0
110
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

آڈیو لیکس، تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی
آڈیو لیکس کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے آنکوائری کمیشن بنانے کے درخواست دائر کردی

درخواست پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں ان آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کے لئے سازش بنائی ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا درخواست میں آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ہے

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی وزرا نے ایسی سازش اسپیکر اور قومی اسیمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیارکی۔ اس آڈیو لیک کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کرچکے ہیں۔نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ انکوائری کمیشن بنایا جائے،وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگزکی ہدایت کی جائے،

دوسری جانب حکومت نے بھی آڈیو لیکس کے بعد اہم فیصلے کر لئے ہیں،گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس ہوا، جاری اعلامیہ کے مطابق آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی طرف سے آڈیو لیکس کی مکمل تحقیق کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ آڈیوز نے سابق حکومت اور عمران نیازی کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی، ایک سفارتی’سائفر‘ کو من گھڑت معنی دے کر سیاسی مفادات کی خاطر قومی مفادات کا قتل کیا گیا ،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کمیٹی سابق وزیراعظم اور ان کے سابق پرنسپل سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا تعین کرے گی، خصوصی کمیٹی سینیئر وزرا کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا تعین کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی میں حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے جس میں خارجہ، داخلہ، قانون کی وزارتوں کے وزرا شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ ئی ہے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح سائفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف سازش کے طور پر بیچا جائے

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

Leave a reply