بھارت کا فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف

0
53
بھارت-کا-فیٹف-کو-پاکستان-کے-خلاف-سیاسی-طور-پر-استعمال-کرنے-کا-اعتراف #Baaghi

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔

باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا کہ، خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جےشنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔

جے شنکر نے کہا کہ "ہماری وجہ سے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اے این آئی نے جےشنکر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ بھارت نے مختلف اقدامات کا دباؤ ڈالا ہے۔

اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیٹف کے فیصلے پر سوال کیا تھا کہ یہ سیاسی ہے یا پھر تکنیکی ہے؟

انہوں نے کہا تھا کہ گرے لسٹ میں رکھنا پاکستان پر دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ فیٹف کو مذموم مقاصد کے لیے سیاست زدہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے جے شنکر کے اعتراف کے بعد ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پہلے دن سے کہا ہے کہ بھارت ایف ے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیئے گئے اہداف پر کام مکمل کیا انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

Leave a reply