ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کی جانب سے ہوٹل ملازم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے-
اداکارہ نے ہوٹل ملاز کے خلاف درج کرائے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے بعد جیسے ہی اداکارہ کپڑے تبدیل کرنے کے لیے واش روم میں گئیں اسی دوران ہوٹل کا ایک ملازم وہاں گھس گیا اور اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
اداکارہ کے مطابق ہوٹل کے ملازم نے ان کے منہ میں کپڑا بھی ٹھونس دیا تاکہ ان کے چیخنے کی آواز واش روم سے باہر نہ جاسکے تاہم اداکارہ ملازم کو دھکا دیکر تیزی سے باہر بھاگ گئی اور الارم بجادیا۔
پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی تاہم ہوٹل ملازم کی شناخت دلیشور مہانت کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے سمیت دیگر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔