راولپنڈٰی؛ بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی کو قتل کرکے اغوا کا ڈھونگ رچانے والا ملزم گرفتار

0
48

راولپنڈی میں اغوا کا ڈراپ سین بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

راولپنڈی میں بھابھی سے مبینہ تعلق پر سگے بھائی کو قتل کرکے اغوا کا ڈھونگ رچانے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا ہے، دل دہلا دینے والا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی کی حدود میں پیش آیا تھا جہاں بھابھی سے مبینہ تعلق پر بھائی سے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار کر اغواء کا ڈرامہ کیا جس کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور بھائی کا قتل کرنے والا قاتل ان کا سگا بھائی نکلا ہے.

پولیس نے سگے بھائی کو قتل کرکے اغواء کا ڈھونگ رچانے والا ملزم نعیم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے، نعیم نے اپنے سالے زاہد کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی بھائی ندیم کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔

ملزم نے دوران حراست انکشاف کیا کہ اس نے بھائی کو تشدد کرکے قتل کیا اور نعش بوری میں بند کرکے نالہ لئی کے پاس پھینک دی۔ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے بوری بند نعش ملنے پر پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو چھپانے کے لیے گنجمنڈی میں اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پشاور پرائمری ٹیچرز احتجاج؛ متعدد اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج
پاکستان دوطرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی کا خواہاں ہے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار تیار
سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت،سماعت ملتوی
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس،عدالت نے شعیب شیخ کو ایک اور موقع دے دیا
نو ماہ کے دوران 212 گینگ کے 4 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

Leave a reply