بھاگ نہیں رہا تھا،نیب چھاپے کے بعد پی پی رہنما بھی میدان میں آ گئے

احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہورہا ہے ،پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کاررائیوں سے نیب کاچہرہ بے نقاب ہورہاہے

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی نے کہا ہے کہ جوکچھ میرے ساتھ ہوا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،ہم قبائلی لوگ ہیں ،ہمارے ہاں بغیراجازت کے کوئی کسی کے گھرنہیں جاسکتا،میں کہیں بھی نہیں بھاگ رہاتھا،ہربارپیش ہوتا ہوں،ان کواگرکوئی چیزچاہیے تھی تومجھے بتاتے اس طرح گھرمیں نہیں گھستے،

اعجاز جاکھرانی نے مزید کہا کہ میرےخلاف شکایات کرنے والےمیرے سیاسی مخالفین ہیں ،ہماری خواتین پردے دارہیں،اس طرح گھرمیں نہیں جانا چاہیے تھا،ڈھائی سال سے یہ میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،میرے کزن عباس جاکھرانی کوبھی بغیرنوٹس کے اٹھایا گیا ،مجھےکہا گیا کہ آپ دوبارہ گنتی کی پٹیشن واپس لیں توکیسزختم ہوجائیں گے،نیب والےمیرے گھرسے ساڑھے8لاکھ روپے اورکاغذات لےکرگئے

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

نیب کی ٹیم اعجازجاکھرانی کی رہائشگاہ سےروانہ ہو گئی،رینجرزکا ناکہ ہٹتے ہی پی پی کے کارکنان اعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے،نیب کی ٹیم3گھنٹے کے بعداعجازجاکھرانی کی رہائش گاہ سے روانہ ہوئی ،

آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے چھاپے پر کہا ہے کہ اعجازجاکھرانی کےخلاف نیب بغیرثبوتوں کے کارروائی کررہاہے،پی ٹی آئی کی بھی سینئرقیادت پرکیسزہیں لیکن انہیں گرفتارنہیں کیاجارہا،احتساب کےنام پرملک میں تماشا ہو رہا ہے

Comments are closed.