ایک شخص نے شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں دوسرے کو شادی ہال میں چاقو گھونپ دیا۔
باغی ٹی وی : یہ افسوسناک واقعہ کویت میں سامنے آیا جہاں شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں ایک شخص نے دوسرے کو شادی ہال میں چاقو گھونپ دیا جبکہ مقامی میڈیا میں جس شخص کو چھرا گھونپا گیا وہ حملہ آور ملزم کا اپنا بھائی بتایا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے-
اپنی محبوبہ کو چاقو اور پتھر مار کر قتل کرنیوالا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
https://twitter.com/alyoom_965/status/1663582744733941768?s=20
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکا ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں اتنے میں ایک شخص نے جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کر کے فرار ہو گیا جبکہ شرکا حیران اور پریشان کھڑے رہ گئے کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرنے کی بھی کوشش کی۔
الإعلام الأمني:
تعامل رجال الأمن مع بلاغ ورد إلى هاتف الطوارئ يفيد باعتداء شخص بآلة حادة على شخص آخر بأحد الأعراس، حيث تمكن قطاع الأمن الجنائي ممثلاً بإدارة مباحث محافظة الفروانية من ضبط الجاني وتم تسجيل قضية شروع بالقتل بحقه وجاري اتخاذ الإجراءات القانونية اللازمة pic.twitter.com/m47SDCZ2xT— وزارة الداخلية (@Moi_kuw) May 30, 2023
دوسری طرف کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگلی نسل آسمان پر ستارے نہیں دیکھ سکے گی،ماہرین نے خبردار کر دیا
دوسری جانب دہلی میں شاہ آباد ڈیری علاقہ میں 20 سالہ نوجوان نے اپنی محبوبہ کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ قتل کیا ملزم ساحل نے اپنی محبوبہ کے چاقوؤں کے وار سے قتل کیا، اسکو پتھر مارے، کم از کم بیس چاقو کے وار کئے، اس موقع پر قریب کھڑے لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نے بھی 16 سالہ لڑکی کو بچانے کی کوشش نہیں کی، واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساحل کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا گیا ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا-








