اگلی نسل آسمان پر ستارے نہیں دیکھ سکے گی،ماہرین نے خبردار کر دیا

0
46

لندن: سائنسدانوں ںے خبردار کیا ہے کہ روشنی کی آلودگی کے باعث بالخصوص شہروں میں رہنے والی آبادی اگلے دوعشروں میں ستاروں بھرے آسمان کے دلفریب منظر سے محروم ہو جائے گی۔

باغی ٹی وی: ممتاز برطانوی سائنسدان سر مارٹِن ریس نے بھی کہا ہے کہ رات کا تاروں بھرا آسمان ہماری تہذیب کا حصہ رہا ہے اور اگلی نسل اب یہ منظر نہیں دیکھ سکے گی سائنسدانوں نے پایا ہے کہ روشنی خارج کرنے والے ڈائیوڈس (ایل ای ڈی) اور روشنی کی دیگر اقسام کا بڑھتا ہوا استعمال ستاروں بھرے آسمان کے دلفریب نظارے کی کم کر رہا ہے-

گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر کے شہروں میں طرح طرح کی طاقتور روشنیاں بڑھتی جارہی ہیں جس سے رات کی تاریکی ختم ہو رہی ہے اور روشنی کی اس دھند میں ستارے تیزی سےغائب ہورہے ہیں 2016 کے بعد سے اب تک کرہ ارض کی ایک تہائی آبادی رات کوملکی وے کے شاندار نظارے سے محروم ہوچکی ہے اس کی موجودہ شرح سےزیادہ تر بڑے برج 20 سالوں میں ناقابل فہم ہو جائیں گے،جو ثقافتی اور سائنسی طور پر نقصان شدید ہو گا۔

مقابلہ حسن میں بیوی کا دوسرا نمبر آنے پر شوہر نے فاتح کا تاج ہی …

دوسری جانب، جرمن مرکز برائے ارضی طبعیات کے ماہر کرسٹوفر کائبہ نے کہا اگر آج پیدا ہونے والا کوئی بچہ رات 250 ستارے دیکھ سکتا ہے تو 18 برس کی عمر میں آسمان پر نظرآنے والے ستاروں کی تعداد کم ہوکر صرف 100 تک ہوجائے گی۔

ماہرین نے زور دیا کہ چند اقدامات سے روشنی کی آلودگی کم کی جاسکتی ہے۔ روشنی کے اوپر چھتری نما رکاوٹ رکھی جائے۔ روشنیوں کا رخ زمین کی جانب رکھا جائے۔ اسی طرح روشنیاں مدھم رکھی جائیں اور سفید یا نیلی روشنیوں کی جگہ سرخ یا نارنجی روشنیاں ہی استعمال کی جائیں۔

سعودی خلابازوں کا مشن مکمل،10 دن بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

Leave a reply