بھکر: ڈپٹی کمشنر کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ

بھکر،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے)ڈپٹی کمشنر کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنربھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا نوتک اور بہل گندم خریداری سنٹرز کا دورہ انہوں نے سنٹرز پر باردانہ کی ترسیل کے جاری عمل کا معائنہ کرتے ہوئے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ سنٹرز پر کسانوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے انکے لئے بیٹھنے اور سائے کا مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ کاشتکاروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے نوتک کے نشیب مٹھو بنڈو روڈ اور بہل میں گندم کی کھڑی فصلوں کا معائنہ کرتے ہوئے انکی پیدواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شوکت علی عابد نے گندم کی فصل کی پیدوار بارے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ امسال موسمی تغیر و تبدل کے باوجود گندم کی پیداواری صلاحیت بہتر ہے اور 29 سے 32 من فی ایکڑ پیداوار کی توقع کی جارہی ہے علاؤہ ازیں ضلع میں تھریشنگ کا آغاز بھی ہوچکا ہے..

Leave a reply