بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ دس سال کیلیے ٹیکس فری زون قرار

0
37

سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کم عرصہ میں جہاں تاجروں کے مسائل کو حل کیا ہے وہاں پر بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ کو 10 سال کیلئے ٹیکس فری زون کا درجہ بھی دلوا دیا ہے جس سے صنعتوں کے فروغ میں مدد ملنے کیساتھ ساتھ سرمایہ کاری بڑھے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں یہی وجہ ہے کہ چن سالوں میں سرگودھا چیمبر آف کامرس ملک بھر کے چیمبرز میں سر فہرست آرہا ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت سرگودھا میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سرگودھا انڈسٹریل اسٹیٹ صوبہ کی بہترین اسٹیٹ ثابت ہوگی دوسری طرف سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کا قیام بھی سرگودھا چیمبر آف کامرس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a reply