بھارتی ریاست ہریانہ کے جیند میں منگل کو رات دیر گئے امرائے گاوں کے قریب ہونے والے ایک سڑک حادثہ میں 10 نوجوان ہلاک ہو گئے۔
بھارت:ہماچل پردیش بس حادثہ 18 افراد ہلاک 30 زخمی بس گہری کھائی میں جاگری
بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ نوجوان حصار میں جاری فوجی بھرتی کیمپ سے میڈیکل کرواکر واپس آ رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹینکر نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی۔آٹو ڈرائیور تیز روشنی کے باعث سامنے سے آ رہے ٹینکر کو دیکھ نہیں پایا۔
حادثے میں آٹو میں سوار ڈرائیور سمیت تمام نوجوان ٹینکر کے نیچے کچلے گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پرم جیت نامی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔