بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری
بھارت میں ایک طرف تو پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں دوسری طرف بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیاز چوری کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔
ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری
بھارتی میڈیا کے مطابق ناسک کے ایک کسان کے گودام سے ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری ہو گیا۔کسان راہل باجی راوپگار نے پیر کے روز چوری کی شکایت تھانے میں درج کروائی۔
کسان کے مطابق اس نے اپنے گودام میں 25 ٹن پیاز کو 117 کریٹوں میں رکھا تھا۔ لیکن اتوار کی شام اسے پتہ چلا کہ سٹاک میں پیاز ہے ہی نہیں۔
پولیس نے چوری کی شکایت درج کرتے ہوئے پیاز کو مقامی منڈی اور ریاست گجرات میں تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت بھر میں پیاز 70سے 80روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ قبل ازیں پیاز چوری کا واقعہ پٹنہ میں بھی پیش آیا۔ جہاں پیاز کے گودام سے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کا پیاز چوری کر لیا گیا۔