بھارت اپنا خلائی مشن چاند پر بھیج رہا جانیے تفصیل میں
بھارت کا آئندہ ماہ چاند پر دوسرا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق بھارت نے اگلے ماہ چاند پر خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اگر بھارت اس مشن میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہو گا۔
یہ دوسرا موقع ہوگا کہ بھارت اپنا خلائی مشن چاند پر بھیجے گا اور اگر اس بار انڈیا کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر اتر گیا تو چاند پر پہنچنے والا بھارت دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔
اس مشن سے قبل بھارت نے 2008 میں بھی چاند پر خلائی مشن بھیجا تھا، تاہم وہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔
اگر بھارت کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پر اتر گیا تو امریکا، سابق سوویت یونین (روس) اور چین کے بعد بھارت دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا جس کا مشن چاند پر اترے گا۔
منصوبے کے تحت بھارت کا چاند مشن 15 جولائی کی شب روانہ کیا جائے گا جو ایک ماہ سے کم عرصے میں 6 ستمبر تک چاند پر اترے گا۔