بھارت، بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک

0
45

بھارتی ریاست اترپردیش میں موسلا دھار بارش سے 50سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مکان اور آسمانی بجلی گرنے سے 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پوروانچل میں 17، اودھ میں 15، الہ آباد میں 14 ، پرتا پ گڑھ میں 10 اور بندیل کھنڈ، سہارنپور و کانپور میں ایک ایک افراد کی جان چلی گئی۔

دریں اثنا ءضلع پرتاپ گڑھ میں مکان گرنے کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ضلع مرزا پور کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک مکان کے گر جانے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا

دوسری طرف ضلع باندہ میں ببیرو کوتوالی علاقہ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ایک مسافر شیڈ پر گر گئی جس سے دو افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے17 ہلاک، متعدد زخمی

یاد رہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اس دوران گزشتہ روز 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply