بھارت، آسمانی بجلی گرنے سے17 ہلاک، متعدد زخمی

0
32

بھارتی ریاست بہار کے کئی اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران کئی لوگ شدید زخمی بھی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا نے بہار ریاستی آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو دوپہر کے بعد ریاست کے زیادہ تر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ اس دوران کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گری جس سے کم از کم 17 لوگ ہلاک ہو گئے۔ محکمہ نے ان ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ کے چیف سکریٹری پرتیہ امرت کے مطابق کیمور اور گیا ضلع کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے تین تین افراد ہلاک ہوئے، جبکہ مشرقی چمپارن، سیوان، بھوجپور، ارول اور پٹنہ میں دو،دو اور کٹیہار میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میںآنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 4،4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a reply