پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑیں-
باغی ٹی وی : جہاں شوبز سے منسلک متعدد اداکار عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں اور عمران خان کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف مہمات چلا رکھی ہیں جن میں وہ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کے اپیل کرتے ہیں وہیں عفت عمرنے پی ٹی آئی چیئرمین کے یوٹرن لینے کی عادت کی نشاندہی کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے ہیں-
اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا
فروری ، مارچ والا عمران خان
میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا ،اپریل والا عمران خان
مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 23, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا جب کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔
ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…
عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار.
مرد بولے تو غدار.
صحافی بولے تو لفافہ.
ادارہ بولے تو کرپٹ.
عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش.
کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش.— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 23, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غداراور ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ،ادارہ بولے تو کرپٹ،عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش،کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش-