بھارت، بارش نے 100سالہ ریکارڈ توڑ دیا
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/07/ap_144730899916-1.jpg)
Pakistani villagers watch at flash flooding on the outskirts of Peshawar, Pakistan, Sunday, April 3, 2016. A Pakistani national disaster management official says flash floods triggered by torrential rains have killed dozens of people in the country's northwest. (AP Photo/Mohammad Sajjad)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان حیدرآباد میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ یہ بارش گذشتہ سالوں میں ہونے والی بارش سے 100 گنا زیادہ ہے اور حیدرآباد میں بارش کا 100 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔ بارش کا پانی مارکیٹوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ شہر میں صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈینگی بخار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
شہر میں طلبا اور ملازمین سب سے زیادہ پریشان ہیں مسلسل بارش کی وجہ سے و ہ آفس یا اسکول نہیں جا پا رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہوئی بارشوں کی وجہ سے بھارت میں کئی علاقوں میں زبردست سیلاب کی کیفیت رہی جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ بارش، سیلاب اور تودہ گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ر250 جبکہ 50لاپتہ ہوئے۔ کئی لاکھ لوگ متاثر ہو ئے ہیں اور زیادہ تر لوگوں کوریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔