مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کی ترمیم کے بعد بھارت کشمیر میں اسرائیلی ماڈل نافذ کرنے جارہا ہے ، اس لحاظ سے مقبوضہ کشمیر کو ریاست کا درجہ حاصل نہیں رہے گا بلکہ وہ بھارت کی یونین کاحصہ بن گیا ہے .
باغی ٹی وی کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کی ترمیم کے بعد بھارت کشمیر میں اسرائیلی ماڈل نافذ کرنے جارہا ہے ، اس لحاظ سے اب مقبوضہ کشمیرکو ریاست کا درجہ نہیں رہےگی بلکہ وہ بھارت کی یونین کاحصہ بن گیا ہے ہے.جیسے اسرائیل میں وہاں کے فلسطینیون کو ان کی اپنی شناخت نہیں ہے اور اسرائیل وہاں اپنی دھونس سے ہر طرح کی تبدیلی کر رہا ہے ایسے ہی کشمیر کی وادی میں بھی بھارت اسرائیل ماڈل قائم کرنےجا رہا ہے .جس کے ذریعے وہ مرضی کے قوانین بنا کر کشمیر عوام کا ہر طرح کا استحصال کر سکے گا.
واضحرہے کہ بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قرارداد پیش کی جس پر ایوان میں خوب ہنگامہ ہوا ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے اسپیکرڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، بھارتی وزیرداخلہ کی آرٹیکل 370 اور 35 اےمنسوخ کرنے کی تجویز دی.