بھارت کشمیری قیادت کو رہا کرکے کرفیو اٹھائے ،پاکستان

0
126

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شدید تشویش ہے، بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند ہونے سے کشمیریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے،بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بازار گرم رکھا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، مقبوضہ وادی میں عالمی قوانین کا احترام کیا جائے،بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دی جائے .

بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے ،کشمیر میں انسانی زندگیاں خطرے میں،دفتر خارجہ

حریت رہنماؤں کو رہا کیا جائے، اب بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،پاکستان

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں پیلٹ گن سے شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےجنیوا کا3روزہ دورہ کیا،وزیرخارجہ نے کشمیر کی صورت حا ل پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرائی ،مقبوضہ کشمیر میں خوراک ،ادویات اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے ،قابض افواج نے سرچ آپریشن اور کریک ڈاؤن میں 3 مزید کشمیری شہید کر دئیے ،مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات بند ہیں، بھارتی مظالم چالیسویں روز میں داخل ہو چکے ،7ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا.

پاک افغان بارڈر، صرف دہشت گرد حملوں کا جواب دیا جاتا ہے، دفتر خارجہ

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کشمیری قیادت کو رہا کرکے کرفیو اٹھائے

چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان

 

اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Leave a reply