بھارتی ریاست اتر پردیش کی یوگی حکومت امن و امان کے حوالے سے ناکام ہو رہی ہے۔ ریاست میں جرائم کی سطح آسمان کو چھو رہی ہے۔ اترپردیش میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبریں آ رہی ہیں لیکن یوگی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

بھارت، طالبہ سے چلتی گاڑ ی میں ہوئی زیادتی

اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے رام پور ضلع میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور اس کا ویڈیو بنا کر وائرل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ میں ہی ایک خبر کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ میں دو پولیس اہلکار کرغزستان سے آنے والی خاتون کے ساتھ پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
یاد رہے کہ بھارت میںہجومی تشدد کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔

Shares: